11 جون 2012 - 19:30

اقوام متحدہ نے شام ميں جاري بدامني ميں اضافے پر تشويش ظاہر کي ہے-

ابنا: اقوام متحدہ کے مبصرين کي ٹيم کي ترجمان سوزن قوشے نے پير کے روز حمص شہر ميں بڑھتي ہوئي بدامني پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد فوري طورپر بند کرنے کي اپيل کي ہے-

انہوں نے کہا کہ عام شہريوں کے تحفظ کي خاطر شام ميں تشدد کا سلسلہ فوري طور پر بند کيا جانا چاہيے-

قبل ازيں شام کے امور ميں اقوام متحدہ اورعرب ليگ کے مشترکہ نمائندے کوفي عنان نے بھي حمص شہر ميں بڑھتے ہوئے تشدد پر سخت تشويش ظاہر کي تھي-

دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تقريبا دوہزار تربيت يافتہ دہشتگرد ترکي کي مدد اور سعودي عرب اور قطر کي مالي حمايت کے سہارے شام ميں داخل ہوگئے ہيں-

  ادھر سيرين نيشنل کونسل نے، جيسے امريکہ اور مغربي ملکوں کي کھلي حمايت حاصل ہے باغيوں سے کہا ہے کہ وہ سيکورٹي فورس کے خلاف اپنے حملے تيز کرديں-

.......

/169